بے نظیرایئرپورٹ پرسیکڑوں موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 نومبر 2017

برآمد کیے گے موبائلز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے، کسٹم حکام: فوٹو: فائل

برآمد کیے گے موبائلز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے، کسٹم حکام: فوٹو: فائل

 راولپنڈی: بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پرکسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے سیکڑوں موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق راولپنڈی میں بے نظیرانٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم انٹیلی جنس نے کارروائی کرتے ہوئے بھاری مالیت کے 700 موبائل فونزاسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی، برآمد کیے گے موبائلز کی قیمت 2 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

ائیرپورٹ پرکسٹم عملے نے پہلے سامان کلیئرقرار دیا، جس کے بعد جب ایک بار پھر چیکنگ کی گئی تو مسافروں سے موبائل بر آمد ہوئے جب کہ کارروائی کے دوران 2 خواتین اور ایک مرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔