پشاورمیں عالمی دہشتگرد تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 نومبر 2017
گرفتار ملزمان میں خیبرایجنسی کا عرفان اللہ، افغانستان کے محمد یوسف اور اکرام اللہ شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

گرفتار ملزمان میں خیبرایجنسی کا عرفان اللہ، افغانستان کے محمد یوسف اور اکرام اللہ شامل ہیں۔ فوٹو : فائل

پشاور: قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے بین الاقوامی کالعدم تنظیم کے 3  مبینہ دہشت گرد گرفتار کرلئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی ڈی نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر بین الاقوامی دہشت گرد تنظیم کے 3 کارندے گرفتار کرلئے ہیں۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ملزمان فردوس چوک کے قریب پمفلٹ تقسیم کررہے تھے اور  پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچاتے ہوئے لوگوں کو کالعدم تنظیم میں شمولیت کی دعوت دے رہے تھے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ  گرفتار ملزمان میں خیبرایجنسی سے تعلق رکھنے والا عرفان اللہ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے محمد یوسف اور اکرام اللہ شامل ہیں جنہیں مزید تفتیش کے لئے حراستی مرکز منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔