چیف جسٹس کا جعلی پیر سے متعلق شکایت کا از خود نوٹس

نمائندہ ایکسپریس  اتوار 5 نومبر 2017
جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب سے 16 نومبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو: فائل

جسٹس ثاقب نثار نے آئی جی پنجاب سے 16 نومبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے جعلی پیرکے پاتھوں نوجوان کی برین واشنگ اور فرقہ واریت پر اکسانے کا از خود نوٹس لے لیا۔

چیف جسٹس نے جعلی پیرکے پاتھوں نوجوان کی برین واشنگ اور فرقہ واریت پر اکسانے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے 16 نومبر تک تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

واضح رہے کہ قاضی شکیل نامی شہری نے درخواست دی تھی کہ صوفی خرم نامی جعلی پیر اور اس کے چیلے رضوان نے اچھرہ لاہور میں آستانہ بنا رکھا ہے، انھوں نے میرے بیٹے سلمان کو ورغلا کر فرقہ واریت پر لگا رکھا ہے، بیٹا پڑھائی چھوڑ چکا ہے جبکہ وہ ملازمت کرتا ہے نہ گھر واپس آتا ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔