میرپورمیں مسافروین کوحادثہ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  اتوار 5 نومبر 2017
جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور پہنچایا جارہا ہے، پولیس ۔ فوٹو: فائل

جاں بحق اور زخمی مسافروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میرپور پہنچایا جارہا ہے، پولیس ۔ فوٹو: فائل

میر پور: گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافر وین کو حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 مسافر جاں بحق اور14 زٰخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق گوجرانوالہ سے نکیال جانے والی مسافروین تیز رفتاری کے باعث پنجوڑا کے مقام پر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 مسافر جاں بحق اور14 زخمی ہوگئے۔ جاں بحق اورزخمی مسافروں کوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال میرپور پہنچایا جارہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والے افراد جنازہ میں شرکت کے لیے گوجرانوالہ گئے تھے کہ راستے میں گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔