آپریشن ردالفساد، ڈیرہ مراد جمالی میں کارروائی، بارود و اسلحے کی بھاری کھیپ پکڑی گئی

نمائندہ ایکسپریس  پير 6 نومبر 2017
فورسز نے چھتر میں شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ فوٹو : فائل

فورسز نے چھتر میں شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: آپریشن ردالفساد کے تحت ایف سی اور حساس ادارے نے ڈیرہ مرادجمالی میں کارروائی کے دوران خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے کر تخریب کاری کے خوفناک منصوبے کوناکام بنادیا گیا۔ 

آپریشن ردالفساد کے تحت ڈیرہ مرادجمالی میں کارروائی کے دوران 252 ہینڈ گرینیڈ، 850کلو گرام دھماکا خیزمواد سمیت خطرناک اسلحہ کی بھاری کھیپ قبضے میں لے کر تخریب کاری کے خوفناک منصوبے کوناکام بنادیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے علاقے چھتر میں شرپسندوں کے ٹھکانے پر چھاپہ مارکر بھاری مقدار میں گولہ بارودقبضے میں لے لیا جس میں850کلو گرام دھماکا خیز مواد،252 دستی بم ، 236ہینڈ گرینیڈ کے فیوز، مشین گنز، اسنائپر رائفل اور بھاری مقدار میں ایمونیشن شامل ہے جو نامعلوم شرپسندوں نے تخریب کاری کیلیے چھپا رکھا تھا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔