ریحام خان کی برقعے میں تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک  پير 6 نومبر 2017
تصاویر میں ریحام خان روایتی شٹل کاک برقع اوڑھے نظر آرہی ہیں؛فوٹوفائل

تصاویر میں ریحام خان روایتی شٹل کاک برقع اوڑھے نظر آرہی ہیں؛فوٹوفائل

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ اور معروف صحافی ریحام خان کی برقع میں ملبوس تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

گزشتہ روز ریحام خان نے ٹوئٹراورانسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر شیئرکیں ہیں جن میں وہ روایتی پختون شٹل کاک برقع اوڑھے نظر آرہی ہیں۔ تصاویر میں ریحام برقع میں ملبوس کافی خوش لگ رہی ہیں۔ ریحام نے ٹوئٹر پرجلال شیرازی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’بالآخر مجھے برقع مل گیا جس کے لیے میں نے کب سے کہہ رکھا تھا اورمجھےاس برقعے کا کافی دنوں سےانتظار تھا‘‘۔ جلال شیرازی خیبرپختونخوا یوتھ اسمبلی کے اسپیکر ہیں جب کہ ان کا شمار ریحام خان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے۔

ریحام نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے صارفین سے پوچھا ’’بتائیں شٹل کاک برقع میں کون ہے‘‘؟

جب کہ ایک اور تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’جہاں میں رہتی ہوں اور جس جگہ سے میں آئی ہوں مجھے اس جگہ سے پیار ہے‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔