مشرفی مرتضیٰ نے ’ زیرو‘ نمبر کی شرٹ زیب تن کرنے کا راز افشا کردیا

اسپورٹس ڈیسک  منگل 7 نومبر 2017
جنوبی افریقی بیٹسمین ہرشل گبز نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ ’’ ڈبل زیرو‘‘ کا مطلب ’’ نئی شروعات ‘‘ ہوتا ہے، مشرفی۔ فوٹو : فائل

جنوبی افریقی بیٹسمین ہرشل گبز نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ ’’ ڈبل زیرو‘‘ کا مطلب ’’ نئی شروعات ‘‘ ہوتا ہے، مشرفی۔ فوٹو : فائل

سلہٹ:  مشرفی مرتضی نے ’ زیرو‘ نمبر کی جرسی زیب تن کرنے کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

مشرفی مرتضی نے بنگلادیش پریمیئر لیگ میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ’ زیرو‘ نمبر کی جرسی زیب تن کی، شائقین کرکٹ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے پس پردہ محرکات جاننے کی کوشش شروع کر دی۔ اب بنگلہ دیشی پیسر نے خود ہی اس راز سے پردہ اٹھا دیا۔

آل راؤنڈر نے بتایا کہ سابق جنوبی افریقی بیٹسمین ہرشل گبز نے ایک انٹرویومیں کہا تھا کہ ’’ ڈبل زیرو‘‘ کا مطلب ’’ نئی شروعات ‘‘ ہوتا ہے۔ لہذا میں نے اس بار ’ زیرو ‘ نمبر چن کر نیا آغاز کرنا چاہا ہے۔

واضح رہے کہ مشرفی نے گذشتہ دنوں راجشاہی کنگز کیخلاف عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 18رنز دے کرایک وکٹ لی تھی، ان کی ٹیم نے یہ مقابلہ بھی جیت لیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔