قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی ہے، وزیراعظم شاہد خاقان عباسی

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2017
الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلیے آئینی ترمیم لازم ہے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلیے آئینی ترمیم لازم ہے، وزیراعظم۔ فوٹو: فائل

 لندن: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ قبل از وقت الیکشن کی بات صرف قیاس آرائی ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے برطانیہ سے وطن واپسی سے قبل مانچسٹر ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ مقررہ وقت پر عام انتخابات چاہتی ہے تاہم قبل از وقت الیکشن کی بات قیاس آرائی کے سوا کچھ نہیں۔

انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیوں کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق نئی حلقہ بندیوں کیلیے آئینی ترمیم لازم ہے جس کے لیے مشاورت کی جائے گی۔ ایک سوال پر ان کا کہنا تھا کہ این آر او کی سیاست ہم نہیں کرتے اور نہ ہی اس کا سہارا لیں گے۔

شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ مارچ 2018 تک اسلام آباد ایئرپورٹ مکمل طور پر فنکشنل ہوجائے گا جس کا افتتاح میں یا صدر ممنون حسین کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔