افغانستان میں قتل پاکستانی سفارتکار کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2017
رانا نیئراقبال افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزہ سیکشن میں کام کرتے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

رانا نیئراقبال افغانستان میں پاکستانی قونصل خانے کے ویزہ سیکشن میں کام کرتے تھے۔ فوٹو: اے ایف پی

 اسلام آباد: پاکستانی سفارت کار رانا نیئر اقبال کی نماز جنازہ وفاقی دارالحکومت میں ادا کردی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز افغانستان میں قتل ہونے والے پاکستانی سفارتکار رانا نیئر اقبال کا جسد خاکی افغانستان کے شہر جلال آباد سے اسلام آباد میں ان کے گھر منتقل کیا گیا۔ رانا نیئر اقبال کے ورثا نے ان کی میت وصول کی۔  رانا نیئراقبال کی نماز جنازہ اسلام آباد جی 7 میں شام چار بجے ادا کی گئی جس کے بعد ان کی تدفین قبرستان آئی ایٹ میں کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان میں پاکستانی سفارتی اہلکار کو قتل کردیا گیا

واضح رہے کہ رانا نیئراقبال قونصل خانے میں ویزہ سیکشن میں کام کرتے تھے اور انہیں گزشتہ روز افغانستان کے صوبہ ننگر ہار کے شہر جلال آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔ مقتول نماز مغرب کی ادائیگی کے بعد اپنے گھر واپس آرہے تھے کہ انہیں گھر کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔