نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں وہ جو فیصلہ کریں من وعن تسلیم کریں گے، شہبازشریف

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2017

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں وہ جو فیصلہ کریں من وعن تسلیم کریں گے۔

لاہور میں پاکستان کڈنی اینڈ ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ  آصف زرداری نے قوم کے خون پسینے کی کمائی کے 6 ارب روپے ہڑپ کیے اور اب بھاشن دے رہے ہیں جوبڑی عجیب سی بات ہے جب کہ مخالفین ہم پر آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکے لیکن خیبرپختونخوا کا بیڑاغرق کرنے والے جلد الیکشن چاہتے ہیں تاکہ اورنج ٹرین منصوبہ مکمل نہ ہو، انہوں نے اپنے صوبے کو کچھ  دیا نہیں اور پنجاب کے عوام سے ان کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان نے دھرنوں میں قوم کا وقت ضائع کیا جب کہ  خیبرپختونخوامیں ہماری حکومت ہوتی تو پہاڑوں پر بیٹھ کرگپے نہ مارتے بلکہ اب تک ڈینگی کا خاتمہ کرچکے ہوتے۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف پارٹی کے صدر ہیں وہ جو فیصلہ کریں من وعن تسلیم کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔