بھاگنے والے نہیں عدالتوں کا سامنا کریں گے، نوازشریف

ویب ڈیسک  منگل 7 نومبر 2017
عوام نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور وہ میرے ساتھ ہیں، نوازشریف . فوٹو: فائل

عوام نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور وہ میرے ساتھ ہیں، نوازشریف . فوٹو: فائل

 اسلام آباد: سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ ہم بھاگنے والے نہیں عدالتوں کا سامنا کریں گے۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے احتساب عدالت میں پیشی کے بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر نوازشریف نے کہا کہ ان کے ہاتھ صاف ہیں اور وہ عدالتوں کا سامنا کریں گے جب کہ عوام نے فیصلہ تسلیم نہیں کیا اور وہ ان کے ساتھ ہیں۔

مشاورتی اجلاس ختم ہونے کے بعد وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نوازشریف سے ملاقات کرنے پہنچے، اس دوران سیاسی صورتحال، نئی حلقہ بندیوں اور آئینی ترمیم سے متعلق بات چیت کی گئی، نواز شریف نے وزیراعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا شاہد خاقان اچھا کام کر رہے ہیں۔

دوسری جانب نوازشریف سے نیشنل پارٹی کے وفد نے بھی ملاقات کی اور دن بھر جاری رہنے والی ملاقاتوں کے بعد نوازشریف مری چلے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔