- پی ٹی آئی حکومت نے دہشتگردوں کو واپس ملک میں آباد کیا، وفاقی وزیر قانون
- وزیر داخلہ کا کچے کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کرنے کا فیصلہ
- فلسطین کواقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آ گیا ہے، پاکستان
- مصباح الحق نے غیرملکی کوچز کی حمایت کردی
- پنجاب؛ کسانوں سے گندم سستی خرید کر گوداموں میں ذخیرہ کیے جانے کا انکشاف
- اسموگ تدارک کیس: ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور، ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنیکا حکم
- سابق آسٹریلوی کرکٹر امریکی ٹیم کو ہیڈکوچ مقرر
- ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز کے صوابدیدی اختیارات سپریم کورٹ میں چیلنج
- راولپنڈٰی میں بیک وقت 6 بچوں کی پیدائش
- سعودی معاون وزیر دفاع کی آرمی چیف سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
- پختونخوا؛ دریاؤں میں سیلابی صورتحال، مقامی لوگوں اور انتظامیہ کو الرٹ جاری
- بھارت میں عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا آغاز،21 ریاستوں میں ووٹنگ
- پاکستانی مصنوعات خریدیں، معیشت کو مستحکم بنائیں
- تیسری عالمی جنگ کا خطرہ نہیں، اسرائیل ایران پر براہ راست حملے کی ہمت نہیں کریگا، ایکسپریس فورم
- اصحابِ صُفّہ
- شجر کاری تحفظ انسانیت کی ضمانت
- پہلا ٹی20؛ بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
- اسرائیل کا ایران پرفضائی حملہ، اصفہان میں 3 ڈرون تباہ کر دئیے گئے
- نظامِ شمسی میں موجود پوشیدہ سیارے کے متعلق مزید شواہد دریافت
- اہم کامیابی کے بعد سائنس دان بلڈ کینسر کے علاج کے لیے پُرامید
ودہولڈنگ ٹیکس اور متوسط طبقہ
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی نے موبائل بیلنس کے 100روپے والے کارڈسے ودہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹنے کی سفارش کی ہے، گزشتہ روزکمیٹی میں دیگر امور کے علاوہ 100روپے والے موبائل کارڈ وں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا معاملہ بھی زیر غور آیا جس میں کمیٹی کی جانب سے یہ سفارش کی گئی کہ 100روپے والے موبائل کارڈوں سے ود ہولڈنگ ٹیکس نہ کاٹاجائے،کمیٹی کی جانب سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کو ملک بھرمیںبڑے پیمانے پرفری میں فروخت ہونے والی سمزکانوٹس لے کراس پر کارروائی کرنے تجویز بھی دی گئی۔یہ صائب تجویز ہے اور حکومت کو اس حوالے سے ضروری غور کرنا چاہیے۔
100روپے کے موبائل کارڈز پر ہی نہیں بلکہ کئی اور ایسی آئٹمز بھی ہیں جن پر ودہولڈنگ ٹیکس اور دیگر ٹیکس عائد ہیں۔ حکومت کو ایسے ٹیکسز ختم کرنے چاہئیں جن کی زد میں متوسط یا غریب طبقہ آتا ہے۔ بجلی کے بلوں میں شامل ٹی وی فیس بھی ایک طرح سے زیادتی کے زمرے میں ہی آتی ہے‘ اسی طرح قومی بچت اسکیموں پر ودہولڈنگ ٹیکس بھی زیادتی ہے‘ وہ اس لیے کہ حکومت نے پہلے ہی منافع کم کر دیا ہے اور اس کم ترین منافع پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس عائد کرنا درست پالیسی نہیں ہے‘ بہر حال100روپے والیموبائل کارڈ سے ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے سے چھوٹے صارفین کوفائدہ پہنچے گا‘ اسی طرح اگر حکومت مختلف آئٹمزپر عائد ودہولڈنگ ٹیکس ختم کر دے تو عوام کو اچھا خاصا ریلیف مل سکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔