مکی آرتھر نے پاکستان ٹیم پر الزامات لگائے بورڈ نے ہیڈ کوچ مقرر کر دیا، عبدالقادر

اسپورٹس رپورٹر  بدھ 8 نومبر 2017
کوچ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں عمر اکمل کو گالیاں دیں، سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

کوچ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں عمر اکمل کو گالیاں دیں، سابق کرکٹر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  سابق کرکٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ مکی آرتھر نے پاکستان کرکٹ ٹیم پر الزامات لگائے ان کے خلاف مقدمہ کرنے کے بجائے انھیں قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ مقرر کر دیا گیا۔

عبدالقادر نے نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے بات چیت میں کہا کہ کوچ نے چیف سلیکٹر انضمام الحق اور اکیڈمی کوچ مشتاق احمد کی موجودگی میں عمر اکمل کو گالیاں دیں لیکن دونوں نے لاکھوں روپے کی نوکریاں بچانے کیلیے چپ سادھ لی۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ کرکٹ کرپشن میں ملوث شرجیل خان اور خالد لطیف کو 5، 5لاکھ جبکہ عمر اکمل کو 10 لاکھ روپے جرمانہ کیا جاتا ہے، حکام بیٹسمین کی مخالفت میں اس قدر آگے نکل جاتے ہیں کہ ان فٹ قرار دے کر قومی ٹیم سے باہر کر دیا، دوسری جانب اظہر علی کو نہ صرف انجکشن لگوا کر سری لنکا کے خلاف کھلایا گیا بلکہ ان فٹ یاسر شاہ کو بھی ٹیم کے ساتھ یو اے ای بھجوایا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔