کونکونا سین کے وزن میں حیرت انگیزکمی، پہچاننا مشکل ہوگیا

ویب ڈیسک  بدھ 8 نومبر 2017
 اداکارہ کافی عرصے بعد گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم’’لپ اسٹک انڈر مائی برقع ‘‘میں نظرآئی تھیں؛فوٹوفائل

اداکارہ کافی عرصے بعد گزشتہ برس ریلیز ہوئی فلم’’لپ اسٹک انڈر مائی برقع ‘‘میں نظرآئی تھیں؛فوٹوفائل

ممبئی: ناموربالی ووڈ اداکارہ کونکونا سین شرما نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی کرلی جس کے بعد ان کی نئی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

جنوری 2005 میں ریلیز ہونے والی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’’پیج 3‘‘کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کونکونا سین شرما کے وزن میں بالی ووڈ میں انٹری کے کچھ عرصے بعد ہی اضافہ ہونا شروع ہوگیا تھا۔

37 سالہ اداکارہ موٹاپے کے باعث اپنی عمر سے کہیں بڑی نظر آنے لگی تھیں۔ بالی ووڈ میں قدم رکھنے کے بعد اداکارہ کونکونا متعدد فلموں میں نظرآئیں جن میں’’آجا نچ لے‘‘،’’ویک اپ سڈ‘‘ اور’’آکیرا‘‘ وغیرہ شامل ہیں لیکن یہ فلمیں باکس آفس پر خاص کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔

موٹاپےاور وزن میں اضافے کے باعث پروڈیوسرزاور فلمساز بھی کونکونا کو فلموں میں کاسٹ کرنے سے کترانے لگے تاہم اداکارہ کافی عرصے بعدرواں برس ریلیزہوئی فلم ’’لپ اسٹک انڈر مائی برقع ‘‘ میں نظرآئی تھیں لیکن بدقسمتی سے یہ فلم بھی باکس آفس پر ناکامی کا شکارہوگئی۔

مسلسل ناکامیوں کے باعث کونکونا سین شرما نے دیگر اداکاراؤں کی طرح وزن میں کمی کی اوراپنی اس کوشش میں بہت حد تک کامیاب بھی ہوگئیں۔

حال ہی میں انہوں نے انسٹا گرام پراپنی تصاویرجاری کی ہیں جن میں وہ کافی اسمارٹ نظرآرہی ہیں۔ مداح ان کے اندر آئی خوشگوار تبدیلی کو دیکھ کر حیرت زدہ ہیں اورانہیں کافی سراہ رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔