کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

ویب ڈیسک  بدھ 8 نومبر 2017
جاں بحق اہلکار کی شناخت  45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔ فوٹو:فائل

جاں بحق اہلکار کی شناخت 45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔ فوٹو:فائل

 کراچی: شادمان ٹاؤن میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہکار جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن نمبر ایک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔  اہلکار کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت  45 سالہ نوید اختر کے نام سے ہوئی۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کے خول حاصل کرلئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں اور ملزموں کو بہت جلد قانون کے شکنجے میں کس لیا جائیگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔