نوازشریف کوجھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا، خورشید شاہ

ویب ڈیسک  بدھ 8 نومبر 2017
سابق وزیراعظم کی ساکھ  پر اب دھبہ لگا رہے گا، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

سابق وزیراعظم کی ساکھ پر اب دھبہ لگا رہے گا، قائد حزب اختلاف۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہئے تھا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرخورشید شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بطور وزیراعظم جھوٹا حلف نامہ نہیں دینا چاہیے تھا، میں یہ نہیں کہوں گا کہ نواز شریف نے عوام کو بے وقوف بنایا لیکن انہیں اس طرف جانا ہی نہیں چاہئے تھا۔

خورشید شاہ نے نوازشریف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کی ساکھ  پر اب دھبہ لگا رہے گا، نوازشریف کےخلاف سپریم کورٹ کا فیصلہ اپنی نوعیت کا الگ فیصلہ ہے جس میں سپریم کورٹ نے چھان بین کے بعد ہی ذمہ دارانہ بات کی ہے، یہ الگ بات ہے کہ نوازشریف کو سپریم کورٹ کے فیصلے سے نقصان ہوا ہے لیکن اعلیٰ عدلیہ نے شعر پڑھ کر سارے معاملے کا نچوڑ دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ روز پاناما کیس میں نواز شریف کی نظر ثانی درخواست پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔