پاک بھارت روایتی جنگ سے بھی ہولناک تباہی ہوگی، سیکریٹری خارجہ

اسٹاف رپورٹر / ثناء نیوز  بدھ 6 مارچ 2013
کشیدگی رہی تو سارک مضبوط نہیں ہوسکتا، گیس منصوبے پر دستخط 11 مارچ کو ہی ہونگے. فوٹو: فائل

کشیدگی رہی تو سارک مضبوط نہیں ہوسکتا، گیس منصوبے پر دستخط 11 مارچ کو ہی ہونگے. فوٹو: فائل

کراچی / اسلام آباد: سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا ہے کہ  پاکستان اور بھارت کے درمیان دیرینہ تنازعات کے حل اور کشیدگی کو ختم کیے بغیر سارک جیسا علاقائی اتحاد مضبوط ہو سکتا ہے نہ ترقی کر سکتا ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان اگر روایتی ہتھیاروں سے بھی جنگ ہوئی تو خطے میں ہولناک تباہی آئے گی، سارک کی فعالیت کے لیے دونوں بڑے ممالک کاقریب آنا ضروری ہے ۔ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر طے شدہ ٹائم فریم کے مطابق 11 مارچ کو دستخط ہوں گے۔دستخط کی تقریب میں پاک ایران بارڈر پر ہو گی  دونوں ممالک کے صدور معاہدے پر دستخط کرینگے ۔

3

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو اورسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے تحت پروگرام میں کیا، کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی عدیل کی صدارت میں ہوا ۔سینیٹر چوہدری اعتزازاحسن ، سینیٹر فرحت اللہ بابر ، سینیٹر مظفر حسین سید ، سارک چیمبرز آف کامرس انڈسٹری کے سیکریٹری جنرل اقبال تابش اور خارجہ امور کے ماہرین بھی موجود تھے۔ انھوں نے کہاکہ سارک پاکستان کے لیے انتہائی اہم فورم ہے،یہ خطے کی بدقسمتی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے سارک کے اہم اجلاس نہ ہو سکے ۔ مسئلہ کشمیر ، سیاچن، پانی سمیت دیگر تنازعات پر سارک کو توجہ د ینی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔