سونے کی قیمت میں 150 روپے فی تولہ اضافہ

بزنس رپورٹر  جمعرات 9 نومبر 2017
سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے 53 ہزار 250 روپے تولہ ہوگئی
فوٹو : فائل

سونے کی قیمت150روپے کے اضافے سے 53 ہزار 250 روپے تولہ ہوگئی فوٹو : فائل

 کراچی:  بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت4 ڈالر کے اضافے سے 1281 ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب150 اور128 روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔

جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان فیصل آباد لاہور راولپنڈی اسلام آباد پشاور اورکوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 53 ہزار 250 اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 45 ہزار 642 روپے ہو گئی تاہم فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے780 اور فی دس گرام چاندی کی قیمت668.57 روپے پرمستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔