محمدعرفان نے ویرات کوہلی کی تعریف کا محبت سے جواب دیدیا

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 9 نومبر 2017
ویرات کوہلی وضع دار آدمی اور بڑے دل والے عظیم کھلاڑی ہیں، عرفان؛فوٹوفائل

ویرات کوہلی وضع دار آدمی اور بڑے دل والے عظیم کھلاڑی ہیں، عرفان؛فوٹوفائل

 لاہور:  محمد عرفان نے ویرات کوہلی کی تعریف کا محبت سے جواب دیدیا۔

ویرات کوہلی نے اپنے انٹرویو کے دوران پاکستان کے اسپیڈ اسٹار شعیب اختر کو مہلک پیسر اور محمد عرفان کو مشکل بولر قرار دیتے ہوئے بتایا تھا کہ بیٹنگ کوچ نے ایک فٹ کے اسٹول پر کھڑے ہو کرانھیں طویل قامت پیسر کیخلاف کھیلنے کی پریکٹس کرائی تھی۔

اس انٹرویو کو پاکستانیوں کی جانب سے بہت زیادہ سراہا گیا۔ شعیب اختر نے جواب دیتے ہوئے تعریفی کلمات پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کیا، اب محمد عرفان بھی میدان میں آ گئے اور ایسی بات کہہ دی کہ بھارتی کپتان کو بھی ان کا شکریہ ادا کرنا پڑا۔

طویل قامت پیسر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ ویرات کوہلی وضع دار آدمی اور بڑے دل والا عظیم کھلاڑی ہے، میرے دوست تمہارے لیے دعائیں، امید ہے کہ ہم میدان میں ایک دوسرے کے ساتھ زیادہ کرکٹ کھیلیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔