ویرات کوہلی،مہندرا سنگھ دھونی کے دفاع میں سامنے آگئے

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 9 نومبر 2017
ویرات کوہلی،مہندرا سنگھ دھونی کے دفاع میں سامنے آگئے
فوٹو: نیٹ

ویرات کوہلی،مہندرا سنگھ دھونی کے دفاع میں سامنے آگئے فوٹو: نیٹ

نئی دہلی:  بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے مہندرا سنگھ دھونی پر تنقید کوغیرمنصفانہ قرار دے دیا۔

کوہلی نے بڑھتی عمر کے باوجود دھونی کو ٹیم کیلیے اہم خیال کیا۔ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میں اسٹرائیک ریٹ کے حوالے سے دھونی پر تنقید ہورہی تھی، جس میں انھوں نے37 گیندوں پر49رنز بنائے لیکن ان سے باؤنڈری نہیں لگ پارہی تھیں، کوہلی نے اس مقابلے میں 42 گیندوں پر 65رنز اسکور کیے۔

سیریز مکمل ہونے پر میڈیا سے گفتگو میں کوہلی نے کہا کہ میں سمجھ نہیں پا رہاکہ لوگ دھونی پر تنقید کیوں کررہے ہیں،اگر میں تین بار ناکام رہوں تو مجھ پر کوئی انگلی نہیں اٹھاتا کیونکہ میری عمر 35 برس سے زائد نہیں ہے، دھونی فٹ پلیئر ہیں، انھوں نے تمام فٹنس ٹیسٹ پاس کیے، وہ ہرممکن حد تک ٹیم کیلیے کردارنبھاتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔