- ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش
- کراچی میں ایرانی خاتون اول کی کتاب کی رونمائی، تقریب میں آصفہ بھٹو کی بھی شرکت
- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
پریانکا چوپڑا بھارت میں ووٹ دینے کے حق سے محروم
ممبئی: بھارتی شہر بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا چوپڑا کانام ووٹر لسٹ سے خارج کردیا جس کے بعد پریانکابریلی میں حق رائے دہی سے محروم ہوگئی ہیں۔
پریانکا چوپڑا کا شمار بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ کی بھی معروف اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ ہالی ووڈ میں کام کرنے کے باوجود پریانکا خود کو محب وطن شہری کہتی ہیں اور اکثر بھارت سے محبت کا مظاہرہ بھی کرتی رہتی ہیں۔ تاہم بھارتی حکومت پریانکا کے بارے میں ایسا نہیں سوچتی جب ہی تو ان کا نام ووٹر لسٹ سے خارج کرکے انہیں اور ان کی والدہ کوووٹ دینے کے حق سے محروم کردیا گیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کو بھارتی ترنگے سے پھانسی لگانے کا مشورہ
بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا چوپڑا بھارتی شہر بریلی میں پیدا ہوئیں اور وہیں پلی بڑھیں ۔ تاہم 2000 میں مس ورلڈ کا تاج اپنے نام کرنے کے بعد پریانکا اور ان کا خاندان بریلی چھوڑ کر ممبئی میں آباد ہوگیا اور گزشتہ 17 سالوں سے وہیں مقیم ہے۔ بریلی کی انتظامیہ نے پریانکا اور ان کے گھر والوں کے نام ہی ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے، جس کے بعد اب وہ بریلی میں ہونےو الے بلدیاتی الیکشن میں حق رائے دہی استعمال نہیں کرسکیں گی۔
بریلی کے ضلعی مجسٹریٹ کیپٹن آر وکرم سنگھ نے پریانکااور ان کی والدہ مدھو چوپڑا کانام ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں بلاک لیول آفیسر (بی ایل او)کی جانب سے اداکارہ اور ان کی والدہ کے نام لسٹ سے ہٹانے رپورٹ موصول ہوئی تھی ۔ رپورٹ کے مطابق پریانکا کے مرحوم والد اشوک چوپڑا نے2012 میں ضلعی انتظامیہ کو آگاہ کردیا تھا کہ وہ اور ان کی فیملی ممبئی منتقل ہورہے ہیں۔ بریلی کی ووٹر لسٹ سے نام خارج کیے جانے پر فی الحال اداکارہ اور ان کی والدہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا کو معافی مانگنی پڑ گئی
واضح رہے کہ پریانکا ان دنوں ممبئی میں بھی موجود نہیں ہیں بلکہ اپنے سیریل کوانٹیکو سیزن 3 کی شوٹنگ کے لیے گزشتہ کافی عرصے سے نیویارک میں مقیم ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔