ویمن ٹی ٹوئنٹی؛ نیوزی لینڈ نے پاکستان کو39 رنز سے ہراکر سیریز اپنے نام کرلی

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 9 نومبر 2017
151 کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 7 وکٹ پر 111 رنز ہی بنا سکی۔ فوٹو : فائل

151 کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 7 وکٹ پر 111 رنز ہی بنا سکی۔ فوٹو : فائل

شارجہ: نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو 39 رنز سے شکست دیتے ہوئے سیریز اپنے نام کرلی۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹ پر 151 رنز بنائے، اوپنر سوفی ڈیوائن نے 70 اور کپتان سوزی بیٹس نے 52 رنز کی اننگز کھیلی، تین خواتین کھلاڑی بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹیں اورتین پلیئرز رن آﺅٹ بھی ہوئیں۔ سعدیہ یوسف اور جویریہ خان نے 2،2 جبکہ نشرہ سندھو نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان ویمن ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 15 رنز سے شکست

151 کے ہدف کے تعاقب میں گرین شرٹس 7 وکٹ پر 111 رنز ہی بنا سکی، عالیہ ریاض 23، ناہیدہ خان 22، سدرہ امین 18، بسمعہ معروف 15 رنز بنا سکیں، ایمی اسیٹرتھ ویٹ نے 2 جب کہ لی کیسرک، ہولی ہلڈلسٹن اور تھامسن نیوٹن نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ سوفی ڈیوائن پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔