بھارت میں سری لنکن کپتان پر ’’جادوگرنی‘‘ سے مدد لینے کے سوالات کی بوچھاڑ

اسپورٹس ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2017
چندیمل نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کو جادوگرنی سے مدد لینے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

چندیمل نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کو جادوگرنی سے مدد لینے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔ فوٹو : فائل

کولکتہ: بھارتی صحافیوں نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر ’’جادوگرنی‘‘ سے مدد لینے کے سوالات کی بوچھاڑ کر دی۔

پریس کانفرنس کے دوران بھارتی صحافیوں نے سری لنکن کپتان دنیش چندیمل پر ’’جادوگرنی‘‘ سے مدد لینے کے سوالات کی بوچھاڑ کر دی تاہم اس موقع پر ٹیم منیجر اسانکا گروسنہا ان کی مدد کے لیے سامنے آگئے، انھوں نے کہا کہ ہم میدان میں اچھا پرفارم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

یاد رہے کہ چندیمل نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں فتح کو جادوگرنی سے مدد لینے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔