راجگال میں چیک پوسٹ پر افغانستان حملہ ایک اہلکار شہید، 5 دہشت گرد مارے گئے

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 10 نومبر 2017
فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمدالیاس جام شہادت نوش کرگئے،4دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی محمدالیاس جام شہادت نوش کرگئے،4دہشت گرد زخمی بھی ہوئے۔ فوٹو : فائل

جمرود / پشاور: خیبر ایجنسی میں پاک افغان بارڈر کے قریب وادی راجگال میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر افغانستان سے عسکریت پسندوں کے حملے میں ایک اہلکار شہید جبکہ جوابی کارروائی میں 5 عسکریت پسند ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان کے علاقے میں کسی بھی قسم کاکنٹرول نہ ہونے کے باعث پاک افغان سرحد کے قریب وادی راجگال کے مقام پر پاکستانی علاقے میں قائم نئی سیکیورٹی پوسٹ پر دہشت گردوں نے کئی مقامات پر فائرنگ کی جس کا پاک فوج نے موثر جواب دیا جس کے نتیجے میں5 دہشت گرد ہلاک اور4 زخمی ہوگئے جب کہ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی محمد الیاس شہید ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد بارڈر پر سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔