مشرق وسطیٰ میں مسئلہ فلسطین کے حل تک امن ممکن نہیں، ملیحہ لودھی

ویب ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2017
متنازعہ علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب فوٹو: فائل

متنازعہ علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہیں، اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب فوٹو: فائل

نیو یارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لوھی کا کہنا ہے خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب ملیحہ لودھی کا خطاب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے حل تک مشرق وسطیٰ میں امن ممکن نہیں، القدس دارالحکومت کے ساتھ 1967 سے پہلے کی سرحدوں پر مشتمل فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیرہے، مقبوضہ علاقوں میں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی تعمیرات قابل مذمت ہیں اور خطے کے دیرپا امن کیلئے تمام عرب علاقوں سے قابض فورسز کا انخلاء ضروری ہے۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ قدیم یروشلم کی ہیئت میں تبدیلی کی اسرائیلی کوششیں امن و استحکام کی عالمی کوششوں کیلئے خطرہ ہیں جب کہ متنازعہ علاقے میں اسرائیلی سرگرمیاں بین الاقوامی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔