فاروق ستار کا ارشد وہرہ کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن کو خط

ویب ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2017
ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹانے کا نو ٹی فیکشن جاری کیا جائے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹانے کا نو ٹی فیکشن جاری کیا جائے، فاروق ستار۔ فوٹو: فائل

 کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے الیکشن کمیشن کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد وہرہ کو ڈپٹی میئر کے عہدے سے ہٹایاجائے اور نااہل کیاجائے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ کو عہدے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کوخط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارشد وہر ہ کا ایم کیو ایم چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شامل ہونا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے اس لیے انہیں عہدے سے ہٹایا جائے اور ان کی نااہلی کا نوٹی فیکشن جاری کیا جائے۔ فاروق ستار کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط ارشد وہرہ کی خالی سیٹ پر ضمنی الیکشن کرانے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : میئر کراچی وسیم اختر نے ارشد وہرہ سے مراعات واپس لے لیں

ایم کیو ایم پاکستان چھوڑنے کے بعد کے ایم سی حکام نے میئر کراچی وسیم اختر کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی میئر ارشد وہرہ سے سیکریٹری کی خدمات واپس لے لی تھیں، اس کے علاوہ ڈپٹی میئر کے پروٹوکول میں وارڈنز کی 2 موبائل بھی تھیں جنہیں ایندھن کی فراہمی بھی بند کردی گئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : کراچی کے ڈپٹی میئر ارشد وہرہ پی ایس پی میں شامل

واضح رہے کہ گزشتہ دونوں قبل ایم کیوایم پاکستان سے تعلق رکھنے والے شہر قائد کے ڈپٹی میئر ارشد وہرا ایم کیو ایم کو چھوڑ کر پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔