- وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلیے عزم کا اظہار
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
لوگ مجھے مادھوری سے زیادہ خوبصورت کہتے ہیں، مادھوری کی ہم شکل کا بیان
ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ سے بےتحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی ایکٹریس نکی انیجا والیا نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ وہ ہمیشہ سنتی ہیں کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
جانداراداکاری اوردلکش مسکراہٹ کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والی بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کی خوبصورت اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔ تقریباً 50 سال عمر ہونے کے باوجود مادھوری کی خوبصورتی کا مقابلہ آج تک بالی ووڈ کی کوئی اوراداکارہ نہیں کرسکی ہے تاہم مادھوری ڈکشٹ سے بے تحاشہ مشابہت رکھنے والی ٹی وی اداکارہ نکی انیجا والیا کا کہنا ہے کہ وہ مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مادھوری ڈکشٹ بننے کے خواب دیکھتی تھی،ماہرہ خان
بھارتی ڈراموں کو پسند کرنے والوں کے لیے نکی انیجا کانام نیا نہیں ہے، نکی بھارتی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’’بات بن جائے گی‘‘،’’ انداز‘‘،’’ سی ہوکس‘‘ اور’’گھر والی اوپروالی‘‘میں کام کرچکی ہیں لیکن انہیں مقبولیت اداکاری سے نہیں بلکہ ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ سے بےتحاشہ مشابہت کے باعث ملی۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب ان سے مادھوری ڈکشٹ کے حوالے سے سوال پوچھا گیا تو انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میرا اور مادھوری ڈکشٹ کا ہمیشہ موازنہ کیا جاتا ہے اور میں اسے تعریف کے طور پر لیتی ہوں۔ مجھے اچھا لگتا ہے جب لوگ میرا اور مادھوری کا موازنہ کرتے ہیں۔ انہوں نے ہنستے ہوئے کہا ’’ میں نے کچھ لوگوں کو کہتے سنا ہے کہ میں مادھوری ڈکشٹ سے زیادہ خوبصورت ہوں‘‘۔
نکی انیجا نے ماضی کا ایک دلچسپ قصہ سناتے ہوئے کہا کہ کئی سال پہلے میں کسی ایوارڈ فنکشن میں شرکت کرنے کے لیے دہلی جارہی تھی مادھوری بھی اس تقریب میں مدعو تھیں اور فلم ’’دل توپاگل ہے‘‘میں بہترین اداکارہ کے لیے نامزد تھیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ہم دونوں ایک ہی فلائٹ سے دہلی جارہے تھے مادھوری اپنی والدہ کے ساتھ جہاز میں تھیں اورمیں اپنی والدہ کے ساتھ اور ہم چاروں نے پورے راستے صرف اسی بات پر تبادلہ خیال کیا کہ میری اور مادھوری کی شکلیں آپس میں بہت زیادہ ملتی ہیں۔
مادھوری ڈکشٹ نےمجھ سے کہا کہ لوگ آپ کاموازنہ مجھ سے کرتے ہیں اورمیں نے کہا میرا موازنہ آپ سے کیا جاتا ہے اس موقع پر فوراً میری ماں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا میری آنکھیں مادھوری ڈکشٹ سے زیادہ بڑی اورخوبصورت ہیں اور میرا قد بھی مادھوری سے زیادہ لمبا ہےاورمیں مادھوری سے زیادہ خوبصورت ہوں۔ یہ سن کرمادھوری اوران کی والدہ حیران رہ گئیں۔ لیکن جو تعریف مجھے سب سے زیادہ پسند آئی وہ یہ تھی کہ ہم دونوں کی مسکراہٹ اورعادتیں ایک دوسرے سے بہت زیادہ ملتی ہیں۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی نئی اننگز کا آغازکردیا
واضح رہے کہ نکی فلموں میں تو کوئی بڑا کردار حاصل نہ کرسکیں تاہم ٹی وی کی جانی پہچانی شخصیت ہیں۔ حال ہی میں نکی بھارتی ٹی وی کے شو’’دل سنبل جا ذرا‘‘میں نظر آرہی ہیں۔ اس ڈرامے میں بالی ووڈ اداکارانیل کپور کے چھوٹے بھائی سنجے کپور بھی مرکزی کردارادا کررہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔