- ڈکیتی کے ملزمان سے رشوت لینے کا معاملہ؛ ایس ایچ او، چوکی انچارج گرفتار
- کراچی؛ ڈاکو دکاندار سے ایک کروڑ روپے نقد اور موبائل فونز چھین کر فرار
- پنجاب پولیس کا امریکا میں مقیم شہباز گِل کیخلاف کارروائی کا فیصلہ
- سنہری درانتی سے گندم کی فصل کی کٹائی؛ مریم نواز پر کڑی تنقید
- نیویارک ٹائمز کی اپنے صحافیوں کو الفاظ ’نسل کشی‘،’فلسطین‘ استعمال نہ کرنے کی ہدایت
- پنجاب کے مختلف شہروں میں ضمنی انتخابات؛ دفعہ 144 کا نفاذ
- آرمی چیف سے ترکیہ کے چیف آف جنرل اسٹاف کی ملاقات، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال
- مینڈھے کی ٹکر سے معمر میاں بیوی ہلاک
- جسٹس اشتیاق ابراہیم چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تعینات
- فلاح جناح کی اسلام آباد سے مسقط کیلئے پرواز کا آغاز 10 مئی کو ہوگا
- برف پگھلنا شروع؛ امریکی وزیر خارجہ 4 روزہ دورے پر چین جائیں گے
- کاہنہ ہسپتال کے باہر نرس پر چھری سے حملہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کی نذر ہوگیا
- نو منتخب امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
- تعصبات کے باوجود بالی وڈ میں باصلاحیت فنکار کو کام ملتا ہے، ودیا بالن
- اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم
- راولپنڈی میں گردوں کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار
- درخشاں تھانے میں ملزم کی ہلاکت؛ انکوائری رپورٹ میں سابق ایس پی کلفٹن قصور وار قرار
- شبلی فراز سینیٹ میں قائد حزب اختلاف نامزد
- جامعہ کراچی ایرانی صدر کو پی ایچ ڈی کی اعزازی سند دے گی
ترکی میں داعش سے تعلق پر غیرملکیوں سمیت 100 سے زائد افراد گرفتار
استبول: ترکی میں سیکورٹی اہلکاروں نے انسداد دہشت گردی کی کارروائیوں میں 100 سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی میں انسداد دہشت گردی کی تازہ کارروائیوں میں سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ ترک حکام کے مطابق 1500 سے زائد پولیس اہلکاروں نے شہر کے 250 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اور 101 افراد کو گرفتار کر کے دستاویزات اور دیگر مواد اپنی تحویل میں لے لیا۔ گرفتار کئے گئے افراد پر شبہ ہے کہ ان کے عالمی دہشت گردی تنظیم داعش کے ساتھ تعلقات ہیں اور یہ لوگ داعش کا ساتھ دینے کے لئے شام جانے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: ترکی میں داعش کے 50 سے زائد مبینہ جنگجو گرفتار
پولیس کے مطابق تازہ کارروائیوں میں داعش سے تعلق رکھنے کے شبہ میں استبول سے 82 غیر ملکیوں کو حراست میں لیا گیا جب کہ جنوبی صوبے ادانہ سے 11 شامی شہريوں اور دیگر 7 کو ازمير سے گرفتار کيا گيا۔ پولیس نے استنبول سے حراست میں لیے گئے 82 غیر ملکی افراد کی شہريت نہيں بتائی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی دارالحکومت انقرہ ميں کئی پولیس چھاپوں ميں سو سے زائد افراد کو گرفتار کیا گيا تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔