بھارت میں ٹیپو سلطان کا یوم پیدائش منانے پر ہندو انتہا پسندوں کے مظاہرے

ویب ڈیسک  جمعـء 10 نومبر 2017
ہندو انتہا پسندوں نے بسوں پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔ فوٹو : فائل

ہندو انتہا پسندوں نے بسوں پر پتھراؤ کرکے شیشے توڑ دیے۔ فوٹو : فائل

بنگلور: بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپو سلطان کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے سرکاری سطح پر ان کی سالگرہ منانے کے خلاف مظاہرے پھوٹ پڑے۔

برصغیر کے حکمران ٹیپو سلطان کی سالگرہ کی تقریبات ہر سال کی طرح ایک بار پھر تنازع کی شکل اختیار کرگئی ہیں۔ بھارتی ریاست کرناٹک میں ٹیپوسلطان کا یوم پیدائش سرکاری طور پر منانے پر احتجاج  شروع ہوگیا اور بی جے پی سمیت دوسری جماعتوں نےمحاذ کھول دیا جب کہ مظاہروں کو روکنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : تاج محل کے بعد ٹیپو سلطان بھی بھارتی حکومت کے نشانے پر

بھارتیہ جنتاپارٹی، آر ایس ایس، بجرنگ دل اور وی ایچ پی کے کارکن کرناٹک حکومت کے فیصلے کے خلاف  بیشتر اضلاع میں سڑکوں پرنکل آئے، انتہا پسندوں نے کئی علاقوں میں حکومتی بسوں پر پتھراؤ کیا اور شیشے توڑ دیے۔ ہنگاموں کے پیش نظر ریاست میں سخت سیکیورٹی اقدامات کرتے ہوئے کئی علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی۔ مقامی حکومت کے مطابق ریاست بھر میں 11 ہزار پولیس اہلکاروں کو تعینات کرکے مشتعل مظاہرین کو بھی گرفتار کیا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: تاج محل لٹیروں کی نشانی اور بھارتی ثقافت پر بدنما داغ ہے

ہندو انتہا پسندوں نے معاملے پر کرناٹک ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا تاہم عدالت نے بھی ٹیپو سلطان کے یوم پیدائش کی تقریبات پر پابندی لگانے سے صاف انکار کیا تھا اور درخواست خارج کردی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔