- کروڑوں روپے کی اووربلنگ کی جا رہی ہے، وزیر توانائی
- کراچی؛ نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7بچوں کا باپ جاں بحق
- پاک بھارت ٹیسٹ سیریز؛ روہت شرما نے دلچسپی ظاہر کردی
- وزیرخزانہ کی امریکی حکام سے ملاقات، نجکاری سمیت دیگرامورپرتبادلہ خیال
- ٹیکس تنازعات کے سبب وفاقی حکومت کے کئی ہزار ارب روپے پھنس گئے
- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
فلم ’پدماوتی‘ کی مشکل حل ہوگئی
جے پور: بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ کو راجھستان میں ریلیز کی اجازت مل گئی۔
بھارتی فلم انڈسٹری میں تاریخ پر مبنی فلم ’پدوماتی‘ اپنے بننے کے ابتدا سے ہی مختلف تنازعات کا شکار رہی جس میں سب سے بڑا مسٔلہ راجپوت کمیونٹی کی جانب سے فلم میں راجکماری رانی پدماوتی کی کہانی کو غلط انداز میں بیان کرنے اور حقائق کو مسخ کرکے پیش کرنے کے الزام کا سامنا کرنا پڑا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجھستان کے وزیر داخلہ نے فلم ’پدماوتی‘ کو ریلیز کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ فلم کو ہندو راجپوت کمیونٹی کے جذبات کو خاطر خواہ رکھتے ہوئے راجھستان میں بھی ریلیز کیا جائے گا لیکن کمیٹی ریلیز سے قبل فلم کا جائزہ لے گی اور قابل اعتراض مناظر کو خارج کرنے کا مطالبہ کرے گی۔
فلم کے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی پہلے ہی راجپوت کمیونٹی کے مطالبات کو مدنظر رکھتے ہوئے فلم سے کئی اہم سین کاٹ چکے ہیں لیکن اس کے باوجود چند حلقوں کی جانب سے فلم کی ریلیز کی مخالفت کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ فلم’پدماوتی‘ میں دیپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ اور شاہد کپور مرکزی کردار ادا کررہے ہیں جب کہ فلم یکم دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔