2018 ورلڈ کپ کی آفیشل فٹبال ’’ٹیلسٹار 18‘‘ کی رونمائی، میسی بھی شریک

اسپورٹس ڈیسک  ہفتہ 11 نومبر 2017
اس فٹبال کو مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے۔ فوٹو : فائل

اس فٹبال کو مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے۔ فوٹو : فائل

زیورخ:  فیفا نے آئندہ برس روس میں شیڈول ورلڈ کپ کے لیے ’’ٹیلسٹار 18 ‘‘ نامی فٹبال کا اعلان کردیا۔

فیفا نے ’’ٹیلسٹار 18 ‘‘ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ کلاسک فٹبال کو جدید پینل ڈیزائن اور ٹیکنالوجی سے بنایا گیا ہے جب کہ اس گیند کو دیگر عالمی اسٹارز کے ساتھ ارجنٹائنی اسٹرائیکر لیونل میسی نے بھی میڈیا کے سامنے پیش کیا۔

واضح رہے کہ اسے مشہور جرمن ادارے ایڈیڈاس نے تیار کیا اور 1970 سے اب تک ہر ورلڈ کپ میں یہی کمپنی فٹبال فراہم کرتی ہے جب کہ فیفا نے امید ظاہر کی کہ مذکورہ گیند ماضی سے زیادہ مشہور ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔