کوچ نے پہلے بولنگ کا کہا، مشرفی غلط سن کر بیٹنگ کا فیصلہ کر بیٹھے

اسپورٹس ڈیسک  اتوار 12 نومبر 2017
کوچ ٹام موڈی نے ٹاس جیتنے پر پہلے بولنگ کا کہا تھا لیکن میں سمجھا وہ بیٹنگ کا کہہ رہے ہیں، مشرفی۔ فوٹو: فائل

کوچ ٹام موڈی نے ٹاس جیتنے پر پہلے بولنگ کا کہا تھا لیکن میں سمجھا وہ بیٹنگ کا کہہ رہے ہیں، مشرفی۔ فوٹو: فائل

ڈھاکا: بنگلادیش پریمیئر لیگ میں کپتان مشرفی مرتضیٰ اور کوچ ٹام موڈی میں کمیونیکشن میں خرابی شکست کی وجہ بن گئی۔

راجشاہی کنگز کیخلاف رنگپور رائیڈرز کے کپتان مشرفی مرتضیٰ اور کوچ ٹام موڈی میں کمیونیکشن میں خرابی شکست کی وجہ بن گئی، مقابلے میں مشرفی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم حریف ٹیم نے ہدف2وکٹ پر حاصل کرکے فتح سمیٹ لی۔

بعدازاں  میڈیا سے گفتگو میں مشرفی نے کہا کہ کوچ ٹام موڈی نے ٹاس جیتنے پر پہلے بولنگ کا کہا تھا لیکن میں سمجھا وہ بیٹنگ کا کہہ رہے ہیں، میرا بھی خیال یہی تھا کہ ہمیں اس وکٹ پر پہلے بولنگ کرنی چاہیے تھی۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔