- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- ججز دھمکی آمیز خطوط، اسلام آباد ہائیکورٹ کا مستقبل میں متفقہ ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری
- مثبت معاشی اشاریوں کے باوجود اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان
- اقوام متحدہ کے ادارے پر حماس کی مدد کا اسرائیلی الزام جھوٹا نکلا
- نشے میں دھت مسافر نے ایئرہوسٹس پر مکے برسا دیئے؛ ویڈیو وائرل
- سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
- بیوی کی ناک اور کان کاٹنے والا سفاک ملزم ساتھی سمیت گرفتار
- پنجاب میں پہلے سے بیلٹ باکس بھرے ہوئے تھے، چیئرمین پی ٹی آئی
زہری اور مشتری کل ایک دوسرے کے پاس سے گزریں گے
ڈبلن: نظام شمسی کے دو چمکدار سیارے زہرہ اور مشتری کل ایک دوسرے کے قریب سے گزریں گے اور ایک موقع پر دونوں ایک ہی بڑے روشن ستارے کی طرح نظر آئیں گے۔
نظام شمسی میں موجود سیارے زہرہ اور مشتری کل سورج طلوع ہونے سے قبل ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے اور انہیں باآسانی آسمان پر دیکھا جاسکے گا۔ یہ خوبصورت نظارہ دنیا بھر میں کیا جاسکتا ہے۔ ویسے تو خلاء میں دونوں سیاروں کا آپس میں فاصلہ لاکھوں میل ہے لیکن دونوں اجرام اس طرح سیدھ میں آ جائیں گے کہ آسمان پر یوں لگے گا جیسے دونوں ایک دوسرے سے محض چند ڈگری کے فاصلے پر ہوں۔
زہرہ اور مشتری کے ایک ساتھ ہونے کا خوبصورت منظر 13 نومبر بروز پیر کو سورج طلوع ہونے سے قبل مشرقی وسطیٰ کے آسمان پر دیکھا جاسکتا ہے۔ دونوں سیارے بہت قلیل وقت کےلئے ایک ساتھ دیکھے جائیں گے۔
ماہر فلکیات کا کہنا ہے کہ زہرہ اورمشتری کو ایک ساتھ دیکھنے کا خوبصورت منظر مضافاتی علاقوں میں بہتراندازمیں دیکھا جاسکتا ہے جہاں فضائی آلودگی کم سے کم ہو۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ دونوں سیارے پہلے ہی بہت چمکدار ہیں اور ایک دوسرے سے بہت زیادہ قریب ہونے کی وجہ سے ان کی روشنی میں بہت زیادہ اضافہ دیکھنے کو ملے گا۔ ماہرین فکلیات نے عوام کو آگاہ کیاہے کہ روشن ستاروں کو دوربین کے استعمال کے بغیر بھی دیکھا جاسکتا ہے لیکن قدرت کے اس حسین منظر سے لطف اندوز ہونے کےلئے دوربین کا استعمال کرکے دونوں چمکدار ستاروں کو واضح انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔