دن میں لگنے والی چوٹ اور زخم تیزی سے بھرتے ہیں

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
انسانی جسم میں موجود خلیے، دن اور رات کے اوقات میں کبھی زیادہ اور کبھی کم فعال ہوتے ہیں،تحقیق۔ (فوٹو: فائل)

انسانی جسم میں موجود خلیے، دن اور رات کے اوقات میں کبھی زیادہ اور کبھی کم فعال ہوتے ہیں،تحقیق۔ (فوٹو: فائل)

 لندن: ایک تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ دن میں لگنے والی چوٹ یا زخم تیزی سے بھر جاتے ہیں۔

ویسے تو زخم یا چوٹ کوئی بھی جان بوجھ کر نہیں لگاتا یا پھر ایسا کوئی وقت مقرر نہیں کہ اسی مخصوص وقت کے دوران زخم یا چوٹ آئے، اس طرح کا حادثہ کسی بھی وقت ہوسکتا ہے اور کسی کے بھی ساتھ ہوسکتا ہے۔ حال ہی میں برطانیہ میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ دن میں لگنے والی چوٹ یا زخم رات میں لگنے والے زخم کے مقابلے میں تیزی سے بھرتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی ماہرین نے گہرے زخم بھرنے والی مصنوعی جلد تیار کرلی

برطانوی تحقیق کے مطابق انسانی جسم میں موجود خلیے (سیلز) دن اور رات کے اوقات میں کبھی زیادہ اور کبھی کم فعال ہوتے ہیں۔ تحقیق کےلیے ایسے افراد کا انتخاب کیا گیا جن کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان تھیں اور انہیں جلنے کے باعث اسپتال لایا گیا تھا۔ مشاہدے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وہ افراد جن کو دن میں جلنے کے باعث زخم آئے تھے ان کے زخم 60 فیصد جلدی بھرگئے لیکن ایسے افراد جنہیں رات میں زخم آئے تھے، ان کے زخم بھرنے میں زیادہ وقت لگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: وٹامن ڈی جلے ہوئے زخموں کو جلدی بھرنے میں مددگار

ڈاکٹروں کے مطابق ایسا ہوسکتا ہے کہ انسانی جسم میں موجود خلیے (سیلز) میں موجود زخم بھرنے کی قوت دن میں لگنے والی چوٹ یا زخم کو بھرنے میں زیادہ معاون ثابت ہوتی ہے بہ نسبت رات میں آنے والے زخموں کے۔ اس تحقیق پر بہت سے طبی ماہرین کی جانب سے تنقید بھی دیکھنے میں آئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔