بھارتی بورڈ کے زیر معاہدہ کمنٹیٹرز کے کالم لکھنے پر پابندی عائد ہونے کا امکان

اسپورٹس ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
حکام کمنٹری کرنے یا کالم لکھنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر ان سے سوال کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

حکام کمنٹری کرنے یا کالم لکھنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر ان سے سوال کرسکتے ہیں۔ فوٹو: فائل

نئی دہلی:  بی سی سی آئی کے زیرمعاہدہ کمنٹیٹرز کے کالم لکھنے پر بندش عائد ہوسکتی ہے۔

چند ماہ قبل مفادات سے ٹکرائو کا قانون ہونے کے سبب گاوسکر کو اپنی پلیئر منیجمنٹ ایجنسی بند کرنا پڑی تھی، اب لگتا ہے انھیں اسپانسرڈ کالم لکھنے کا سلسلہ بھی ترک کرنا پڑیگا، حکام کمنٹری کرنے یا کالم لکھنے میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے پر ان سے سوال کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سردست گاوسکر کے ساتھ سنجے منجریکر، مرلی کارتک اور ہرشا بھوگلے بھارتی بورڈ کے زیرمعاہدہ کمنٹیٹرز ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔