پی ایس ایل تھری میں سخت اینٹی کرپشن اقدامات کا فیصلہ

سلیم خالق  منگل 14 نومبر 2017
رات ایک بجے کے بعد کسی کھلاڑی کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. فوٹو: فائل

رات ایک بجے کے بعد کسی کھلاڑی کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی. فوٹو: فائل

 کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) تھری میں سخت اینٹی کرپشن اقدامات کا فیصلہ کرلیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل ٹو میں اسپاٹ فکسنگ سے سبق سیکھتے ہوئے تیسرے ایڈیشن میں سخت ترین اینٹی کرپشن اقدامات کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ایونٹ کے دوران کھلاڑیوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔ وہ کہاں جا رہے ہیں کس سے ملاقات کر رہے ہیں سب دیکھا جائے گا۔ رات ایک بجے کے بعد کسی کھلاڑی کو ہوٹل سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ منیجر کو بتائے بغیر کوئی باہر نہیں جا سکے گا۔

جس فلور پر کھلاڑی مقیم ہوں گے وہاں مینجمنٹ نہیں رہ سکی گی۔ اگر ٹیم کے مالک کو بھی ملاقات کرنی ہے تو وہ کھلاڑیوں سے میٹنگ روم میں ہی مل سکے گا۔ اس بار ٹیم کا قیام دبئی کے کسی دوسرے ہوٹل میں ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ برس پی ایس ایل کے پہلی ہی میچ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل سامنے آ گیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔