عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت نے عمران خان کو 2،2 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد سمیت چار مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرلی ہے۔ 

اسلام آباد میں دھرنوں کے دوران  سابق ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد، پی ٹی وی اور پارلیمنٹ ہاؤس پر حملوں سمیت 4 مقدمات میں نامزد ملزم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت میں ہوئی۔ عدالت کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے جانے والے عمران خان آج عدالت میں پیش ہوگئے اور چاروں مقدمات میں ضمانت کی درخواست دائر کردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

عدالت نے چاروں مقدمات میں عمران خان کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 2،2 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا اور کیس کی سماعت 24 نومبر تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف دھرنوں کے دوران ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجو پر تشدد ، پارلمنٹ اور پی ٹی وی پر حملوں سمیت 4  مقدمات تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمات درج ہیں۔ اور عدالت کی جانب سے ان مقدمات میں عمران خان اور طاہرالقادری کو اشتہاری قرار دیا جاچکا ہے۔



ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔