بھارت میں 18 ماہ کی بچی سے زیادتی کا گھناؤنا واقعہ

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
ملزم بچی کے والد کا دوست بھی ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس۔فوٹو : فائل

ملزم بچی کے والد کا دوست بھی ہے جس کو گرفتار کرلیا گیا ہے، پولیس۔فوٹو : فائل

نئی دلی: بھارت میں 18 ماہ کی بچی کو والد کے دوست نے ہی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے واقعات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے، بھارتی دارالحکومت نئی دلی سمیت بیشتر ریاستوں میں خواتین کے لیے اکیلے گھومنا پھرنا انتہائی خطرناک ہوچکا ہے۔ اب صورتحال اس قدر خطرناک ہوچکی ہے کہ ایک سال کی بچیوں کو بھی درندگی کا نشانا بنایا جارہا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بہاولنگر میں 3 سالہ بچی کو پڑوسی نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

دہلی کے علاقے شاہپور جٹ میں والد کے دوست نے ہی 18 ماہ کی معصوم کلی کو اپنی درندگی کا نشانا بناڈالا، پولیس کے مطابق شاہ پور جٹ کے رہائشی خاندان نے اپنی 18 ماہ کی بچی کو پڑوس میں رہنے والے 21 سالہ شخص کو دیکھ بھال کے لیے دیکر گئے جو کہ بچی کے والد کا دوست بھی تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : بھارت میں درندہ صفت شخص کی11ماہ کی بچی کے ساتھ زیادتی

بچی کے گھروالے جب واپس آئے تو ان کی بیٹی گھر میں اکیلی تھی اور حالت غیر ہونے پر اس کو فوراً اسپتال لیکر گئے جہاں ڈاکٹرز نے بچی سے زیادتی کے تصدیق کردی۔ واقعہ کی رپورٹ درج کرانے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔