- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
- انٹرنیٹ بندش کا اتنا نقصان نہیں ہوتا مگر واویلا مچا دیا جاتا ہے، وزیر مملکت
- پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں جلسہ کی درخواست مسترد
- پشاور میں صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے کا معاملہ؛ 15 ڈاکٹرز معطل
- پہلا ٹی20؛ عماد کو پلئینگ الیون میں کیوں شامل نہیں کیا؟ سابق کرکٹرز کی تنقید
- 9 مئی کیسز؛ فواد چوہدری کی 14 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
اسلام آباد میں دھرنے کے شرکا اور پولیس میں تصادم، 3 اہلکار زخمی
اسلام آباد: مذہبی جماعت کے دھرنے کے دوران شرکا اور پولیس میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
اسلام آباد میں ختم نبوت سے متعلق شقوں میں ترمیم کےخلاف مذہبی و سیاسی جماعتوں کا دھرنا جاری ہے۔ پولیس اور شرکا کے درمیان تصادم ہوا جس میں ایس ایچ او آئی نائن سمیت دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ آئی جی پولیس نے کہا کہ دھرنے کے شرکا جان بوجھ کر محاذ آرائی کا ماحول پیدا کررہےہیں اور چاہتے ہیں کہ پولیس کے ساتھ تصادم ہو۔
دوسری جانب دھرنے میں شریک مظاہرین کا کہنا ہے کہ اگر پولیس ہمارے خلاف آپریشن کرے گی تو ہم بھی اپنا دفاع کریں گے۔ مظاہرے میں شریک قائدین نے شرکا کو مزاحمت کی ہدایت کرتے ہوئےکہا ہے کہ اپنے دفاع میں پولیس کے خلاف کارروائی کی جائے۔
واضح رہے کہ دھرنے میں شریک افراد کا مطالبہ ہے کہ حکومت ختمِ نبوت سے متعلق حلف نامے میں کی گئی تبدیلی کے ذمہ داروں کا تعین کر کے ان کے خلاف کارروائی کرے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔