چوروں نے سرنگ کھود کر بینک کا صفایا کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
بھارت میں چوروں نے بینک ڈکیتی کے لیے 50فٹ لمبی سرنگ کھود ڈالی،فوٹو:انٹرنیٹ

بھارت میں چوروں نے بینک ڈکیتی کے لیے 50فٹ لمبی سرنگ کھود ڈالی،فوٹو:انٹرنیٹ

 ممبئی: بھارت میں چوروں نے 50 فٹ لمبی سرنگ کھود کر بینک سے ایک کروڑ روپے نقد اور قیمتی زیورات لوٹ لیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے مضافاتی علاقے نوی ممبئی میں چوروں نے بینک ڈکیتی کے لیے انوکھا طریقہِ واردات اپنایا اور زیرِ زمین سرنگ کھود کر ایک کروڑ روپے لوٹ لیے۔ بینک آف بروڈا کی جوئی نگر برانچ میں ہونے والی ڈکیتی کی واردات کا اس وقت پتہ چلا جب دو ہفتہ وار چھٹیوں کے بعد بینک کے عملے نے بینک کھولا تو انہیں وہاں لاکرز اور تجوریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے ملے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت میں نوجوان کو باہوبلی بننا مہنگا پڑگیا، ویڈیو وائرل

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے 30 لاکرز کے تالے توڑے کر ایک کروڑ روپے نقد اور قیمتی زیورات چوری کرلیے تاہم چور بینک کے مرکزی کیش روم تک نہ پہنچ سکے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے واردات کے لیے 50 فٹ طویل سرنگ کھودی، انہوں نے جمعے کی شام سے اتوار کی رات کے درمیان کارروائی کی ہے کیونکہ ہفتے اور اتوار کو بینک بند ہوتے ہیں،بینک میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج  حاصل کرلی گئی ہے جب کہ بینک ملازمین کے بیانات بھی قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔