سربراہ پاک بحریہ سے برطانوی ہم منصب کی ملاقات، پیشہ ورانہ اُمور پر تبادلہ خیال

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی فوٹو: پاک بحریہ

برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی فوٹو: پاک بحریہ

 اسلام آباد: پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے برطانوی ہم منصب نے ملاقات کی ہے جس میں پیشہ ورانہ اُمور پر اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ ایڈمرل سر فلپ جانز نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے ایڈمرل سر فلپ جانز کا استقبال کیا، اس موقع پر پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو سلامی پیش کی۔ برطانیہ کی رائل بحریہ کے سربراہ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں قائم یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔

معزز مہمان کو خطے کی میری ٹائم صورت حال میں پاک بحریہ کے کردار اور بحرِ ہند میں پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بعد ازاں ایڈمرل سر فلپ جانز نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات بھی کی۔ جس میں پیشہ ورانہ اُمور اور دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔