پاکستان کے دفاع کیلیے اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا، آرمی چیف

ویب ڈیسک  منگل 14 نومبر 2017
 انشاءاللہ پاکستان جلداقوام عالم ِکی صف اول میں شامل ہوگا،فوٹو:فائل

انشاءاللہ پاکستان جلداقوام عالم ِکی صف اول میں شامل ہوگا،فوٹو:فائل

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے تربیتی مشقوں کا معائنہ کیا اور جوانوں   کے حوصلے اور تربیت کے معیار کو سراہا۔

اس موقع پر افسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو ختم نہیں کرسکتی، ہمیں چیلنجز کے مقابلہ کے لئے لمبا سفر طے کرنا ہے، انشاءاللہ پاکستان جلد اقوام عالم کی صف اول میں شامل ہوگا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بھارت نے سی پیک کو سبوتاژ کرنے کیلئے 50 کروڑ ڈالر مختص کردیے

جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہم اعلیٰ معیار کی تربیت اور آپریشنل تیاریوں سے غافل نہیں رہ سکتے، ہم نے طویل سفر کے بعد چیلنجز پر قابو پالیا ہے، ہمیں ترقی کے لیے صرف اور صرف پختہ عزم اور بطور قوم متحد رہنے کی ضرورت ہے۔ دفاع پاکستان کے لیے تمام ریاستی اداروں کو ملکی مفاد میں کام کرنا ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔