امریکا میں اسکول میں فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، 10 زخمی

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
تیہاما کاؤنٹی میں فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ فوٹو: بشکریہ کے سی آرے ویب سائٹ

تیہاما کاؤنٹی میں فائرنگ کے بعد پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں۔ فوٹو: بشکریہ کے سی آرے ویب سائٹ

کیلیفورنیا: امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک جب کہ 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق ریاست کیلی فورنیا کی تیہاما کاؤنٹی میں رانکو تیہاما ایلیمنٹری اسکول نامی درسگاہ میں حملہ آور نے کودکار ہتھیار سے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 3 بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

مقامی پولیس افسر کے مطابق اسکول میں فائرنگ کرنے والے شخص کو ہلاک کردیا گیا ہے تاہم واقعے کے محرکات اور دیگر تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔ حملے می زخمی ہونے والوں کو ایئرایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔