علی ظفر کی امریکا میں پرفارمنس، ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع

شوبز رپورٹر  بدھ 15 نومبر 2017
واشنگٹن میں ہونے والے شو میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے وہیں علی ظفر نے 35 ہزار امریکی ڈالر بھی اکھٹے کیے۔ فوٹو : فائل

واشنگٹن میں ہونے والے شو میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے وہیں علی ظفر نے 35 ہزار امریکی ڈالر بھی اکھٹے کیے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  معروف گلوکار علی ظفر نے امریکا کے پانچ شہروں میں پرفارم کرتے ہوئے ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع کر لیے۔

علی ظفر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے لیے فنڈ ریزنگ کرنے رواں ماہ امریکا گئے تھے۔ اس دوران ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے پروگراموں میں شرکت کے ساتھ فنڈز بھی دیئے۔ اس دوران واشنگٹن میں ہونے والے آخری شو میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے وہیں علی ظفر نے 35 ہزار امریکی ڈالر بھی اکھٹے کیے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے اس فنڈ ریزنگ کے لیے اپنی پرفارمنس کا معاوضہ وصول نہیں کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔