سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا

اسٹاف رپورٹر  بدھ 15 نومبر 2017
کور کمانڈر کراچی، آئی جی، ڈی جی ریِنجرز اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کرینگے
فوٹو: آن لائن

کور کمانڈر کراچی، آئی جی، ڈی جی ریِنجرز اور سیکیورٹی اداروں کے حکام شرکت کرینگے فوٹو: آن لائن

 کراچی: سندھ اپیکس کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا۔

اپیکس کمیٹی کے اجلاس میں کور کمانڈر  کراچی، آئی جی پولیس، ڈی جی ریِنجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں صوبے میں امن وامان کی مجموعی صورتحال پر غور اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں فوجی عدالتوں کو مقدمات بھیجنے سے متعلق معاملات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔