نیب کرپشن کے خاتمے کیلیے کوششیں تیز کرے، صدر ممنون

نمائندہ ایکسپریس  بدھ 15 نومبر 2017
پاکستان ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوچکا، سائنس کانفرنس سے خطاب، نمائش کا افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل

پاکستان ٹیکنالوجی کے نئے دور میں داخل ہوچکا، سائنس کانفرنس سے خطاب، نمائش کا افتتاح کیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد:  صدر مملکت ممنون حسین نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔ 

صدر مملکت ممنون حسین سے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ملاقات کی، چیئرمین نیب نے صدر مملکت کو نیب کی کارکردگی سے آگاہ کیا۔ صدر نے نیب کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئے چیئرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ صدر نے کہا کہ نیب ملک سے کرپشن کے ناسور کے خاتمے کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کرے۔ انھوں نیب کے کام کو مزید بہتر اور منظم کرنے کی ہدایت کی۔

علاوہ ازیں بین الاقوامی ایرو اسپیس سائنس و ٹیکنالوجی کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدرممنون نے کہا کہ پاکستان سائنس و ٹیکنالوجی، صنعت و حرفت اوراقتصادی ترقی کے نئے دورمیں قدم رکھ چکاہے، نئے دورکے تقاضوں کی تکمیل کیلیے سائنسدان اور محقق اپنی بھرپورتوانائیاں صرف کریں، خلائی تحقیق کا شعبہ اس سلسلے میں نہایت اہم ہے۔

صدر نے بعد ازاں مقامی طور پر تیارکردہ سازوسامان اور خلائی تحقیق و ترقی کے مختلف منصوبہ جات میں استعمال ہونے والے پرزہ جات کے بارے میں ایک نمائش کا افتتاح کیا اوران کے معیارکوسراہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔