قصور کے علاقے پتوکی میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 ڈاکو ہلاک

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، 2 موٹر سائیکلیں اور اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، 2 موٹر سائیکلیں اور اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا، پولیس۔ فوٹو: فائل

قصور: تھانہ پتوکی کے علاقے جاگو والا میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ پتوکی کے علاقے جاگو والا کی حدود میں پولیس زیر حراست 2 ملزمان جہانگیر اور کاشف کو برآمدگی کے لیے تھانے لے جارہی تھی کہ اچانک 2 موٹر سائیکل سوار افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ شروع کردی اور اپنے دونوں ساتھیوں کو چھڑا کر لے جانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ اہلکاروں سے سرکاری اسلحہ بھی چھین کر لے گئے، بعدازاں پولیس نے ڈاکوؤں کا تعاقب کیا تو مقابلہ ہوگیا اور فائرنگ کا تبادلے میں 3 ڈاکو ہلاک ہوگئے جن میں کاشف، جہانگیر اور اختر سونی شامل ہیں جب کہ ان کا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

پولیس نے ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، 2 موٹر سائیکلیں اور اہلکاروں سے چھینا گیا اسلحہ برآمد کرلیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔