- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
دنیا کی پہلی باحجاب ایتھلیٹ گڑیا متعارف کروادی گئی
نیوجرسی: امریکی اولمپک فینسنگ کھلاڑی ابتہاج محمد کے اعزاز میں دنیا کی پہلی حجاب پوش ایتھلیٹ باربی گڑیا متعارف کروادی گئی۔
یہ گڑیا دنیا بھر میں معروف باربی سیریز کی پہلی حجابی گڑیا ہے جس کی شکل امریکی فنسرابتہاج محمد سے ملتی ہے۔ ابتہاج نیو جرسی سے تعلق رکھنے والی پہلی امریکی اولمپک کھلاڑی ہیں جنہوں نے حجاب پہن کر کھیلوں میں شرکت کی اور گزشتہ سال ریو میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
ابتہاج محمد نے اپنے اعزاز میں باربی گڑیا بنائے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا ہے کہ ایسا لگتا ہے جیسے یہ ان کے بچپن کے خواب کی تعبیر ہے۔ انہوں نے کہاجب میں ایک مسلمان لڑکی کے طور پر فنسنگ کے کھیل میں اپنے سفر کے بارے میں سوچتی ہوں تو وہ تمام لوگ میری نظروں کے سامنے گھوم جاتے ہیں جنہوں نے مجھ پر اعتماد نہیں کیا تھا یہ باربی ان کے لیے ہے۔
ابتہاج نے اپنے بچپن کی یادیں شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بچپن میں وہ اپنی باربی گڑیا کو ٹشو پیپر کا حجاب پہناتی تھیں تاکہ وہ ان کی اور ان کی بہنوں کی طرح دکھائی دے۔ آج مجھے فخر ہے کہ وہ تمام چھوٹی بچیاں جو حجاب پہنتی ہیں اور جو نہیں پہنتیں ایک ایسی گڑیا کے ساتھ کھیل سکتی ہیں جو حجاب پہنتی ہے۔ یہ ایک ایسی باربی ہے جو اتنی طاقت ور ہے کہ ایک تلواراٹھاسکتی ہے اوراتنی مستقل مزاج ہے کہ کئی سالوں کی محنت سے اولمپک کےمقابلوں تک پہنچ سکتی ہے۔
باربی گڑیا بنانے والی کمپنی ماٹل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ سال میں ان خواتین کے عکس پر گڑیا بنائیں گے جنہوں نے ایسے کارنامے انجام دئیے ہیں جو دنیا بھر کے لوگوں کے لیے متاثر کن ہیں۔ واضح رہے کہ حجاب پوش باربی گڑیا کو گلیمر جریدے کے ’’ویمن آف دی ژئیر اجلاس‘‘میں پہلی بار متعارف کروایاگیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔