افغانستان میں بدامنی پاکستان کےلیے سیکیورٹی رسک ہے، اعزاز چودھری

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونےپرتحفظات ہیں، پاکستانی سفیر برائے امریکا۔ فوٹو:فائل

افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونےپرتحفظات ہیں، پاکستانی سفیر برائے امریکا۔ فوٹو:فائل

واشنگٹن: امریکا میں تعینات پاکستانی سفیراعزاز چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے تاہم افغانستان میں بدامنی پاکستان کے لیے سیکیورٹی رسک ہے۔

واشنگٹن میں امریکی سینیٹر جیک ریڈ سے ملاقات کرتے ہوئے اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں سیکیورٹی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، پاکستانی فورسز فاٹا اور سرحدی علاقوں میں کارروائیاں کرکے دہشت گردوں کا صفایا کررہی ہیں اور ملک سے دہشت گردی کی جڑیں ختم کررہی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کواپنے مفاد میں ضروری سمجھتا ہے

انہوں نے افغانستان میں سیکیورٹی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے بیشترعلاقوں میں حکومتی رٹ نہ ہونے پر تحفظات ہیں، افغان بدامنی ہماری معیشت کے لیے سیکیورٹی رسک ہے، دہشت گرد افغان حکومت کی رٹ نہ ہونے پرپاکستان میں حملے کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اپنی سرزمین پر کوئی دہشت گرد برداشت نہیں

اعزاز چوہدری نے کہا کہ افغانستان میں امن کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر چلنے کے لیے تیار ہیں ۔ اس موقع پر سینیٹر جیک ریڈ نے کہا پاکستان امریکا مستحکم تعلقات سے افغانستان میں امن ممکن ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔