مسلم لیگ (ن) لیگ کا اجلاس، نیب مقدمات سے متعلق امور پر غور

ویب ڈیسک  بدھ 15 نومبر 2017
اجلاس میں لیگل ماہرین کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

اجلاس میں لیگل ماہرین کی ٹیم نے مسلم لیگ ن کی قیادت کو قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اجلاس ہوا جس میں احتساب عدالت میں پیشی اور نیب مقدمات سے متعلق امور پر غور کرتے ہوئے آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی طے کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کا غیررسمی اجلاس ہوا جس میں مریم نواز، خواجہ سعد رفیق،عابد شیرعلی ،مریم اورنگزیب، دانیال عزیز، امیرمقام اور آصف کرمانی نے شرکت کی۔ ن لیگ کی قیادت نے احتساب عدالت میں پیشی سے متعلق نکات پر غور کرتے ہوئے آئندہ کی سیاسی و قانونی حکمت عملی کاجائزہ لیا۔

آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لینے کےلئے اٹارنی جنرل اشتر اوصاف، خواجہ حارث اور مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔  قانونی ماہرین کی ٹیم کی جانب سے مسلم لیگ ن کی قیادت کو قانونی نکات پر بریفنگ دی گئی۔ نواز شریف کا ایبٹ آباد جلسے کے بعد لندن جانے کا پروگرام ہے اور اس حوالے سے انہوں نے قانونی ماہرین سے مشاورت کی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔